شہری بلاخوف خریداری کریں، ڈی جی رینجرز
کراچي: شہر قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹريٹ کرائم کو روکنے کيلئے سندھ رينجرز ميدان ميں آگئي ہے۔
کراچي ميں رمضان کے دوران اسٹريٹ کرمنلز سرگرم ہوئے تو رينجرز نے بھي نکيل ڈالنے کے ليے حکمت عملي بنالي ۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چوراسي ہاٹ اسپاٹس کي نشاندہي کرکے پانچ سو سے زائد مقامات پر اسنيپ چيکنگ شروع کردي ۔
شاپنگ مالز اور بازاروں کي کڑي نگراني کي جائے گي، موبائل اور موٹرسائيکلوں پر سوار اہلکاروں کا گشت بھي بڑھا ديا گيا ۔
افطار سے3گھنٹے پہلے اور تراويح کے بعد لوٹ مار کے واقعات کے پیش نظر پيٹرولنگ بڑھادی گئي،شاپنگ مالز اور بازاروں کے راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔
ڈي جي رينجرز سندھ کہتے ہیں کہ شہري بلاخوف خريداري کريں سيکيورٹي کيلئے ہر وقت موجود ہيں۔ سماء