گلگت بلتستان الیکشن،ووٹ کی گنتی جاری،ن لیگ کی واضح برتری

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


چیلاس: گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی چوبیس نشستوں کے لئے پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز واضح برتری کے ساتھ آگے ہے، جب کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو اب تک 2،2 نشستیں حاصل ہوسکی ہیں۔

گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی چوبیس نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے سترہ سیاسی جماعتوں سمیت 268 امیدوار مدمقابل آئے، جب کہ سات اضلاع میں 1143 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اور قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے فوج، رینجرز اورگلگت بلتستان اسکاوَٹس کے6ہزارسے زیادہ اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے۔ پاک آرمی کے 8 یونٹس کے جوانوں کو تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ ضلع گلگت میں دفعہ144 نافذ کی گئی ہے اورعوامی اجتماعات، ریلیوں، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نعرے بازی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پرمکمل پابندی عائد  ہے۔

پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جب کہ امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے 112 سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے گلگت بلتستان الیکشن کو ملکی تاریخ کے پرامن ترین الیکشن کہا جارہا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div