جنید خان نے سلیم ملک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

Junaid Khan

کارڈف: پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جنید خان نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سابق ہم وطن باﺅلر سلیم ملک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بیسویں پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں۔

جنید نے انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 3 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، جنید نے اب تک 60 میچز میں 91 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ سلیم ملک نے 89 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 502 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اے پی پی

ODI

junaid khan

saleem malik

most wickets

breaks record

Tabool ads will show in this div