وزیراعظم کی جے آئی ٹی طلبی، اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

PSX-building

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس میں 1957 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔

مصلے بچھ گئے، دعاؤں کیلئے ہاتھ اُٹھ گئے، کیونکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پر سرمایہ کار دنگ رہ گئے، 100 انڈیکس میں 1957 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی، مارکیٹ کریش ہوتے ہوتے رہ گئی، ٹریڈنگ رینگ میں سناٹے چھاگئے۔

اسٹاک ممبرز اور بروکرز کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں مندی کی وجہ پاناما لیکس کی تحقیقات سے جڑی ہوئی ہے، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1855 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 671 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سماء

PSX

100 Index

Stocke Market

Tabool ads will show in this div