کراچی میں فائرنگ، ڈی ایس پی جاں بحق

ویب ایڈیٹر:


کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مجید عباس جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی مجید عباس گن مین کے ہمرا پولیس موبائل میں جا رہے تھے کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے ڈی ایس پی مجید عباس اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ڈی ایس پی مجید عباس راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق مجیدعباس کو 2موٹرسائیکل پر سوار 4ملزمان نے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی مجید عباس کراچی کے سائٹ ایریا میں تعینات تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے واقعے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ کراچی پولیس کےحوصلےجوان ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،مقتول ڈی ایس پی کے قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔ سماء

میں

کی

burger

MQM

سے

ایس

پی

ڈی

فائرنگ

karzai

aircraft

Tabool ads will show in this div