عدالتی فیصلہ بھی نواز شریف کی مقبولیت پر اثر نہیں ڈال سکتا
لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کہتے ہیں جے آئی ٹی کی رپورٹ محض تفتیشی نوعیت کی ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے طلبی پر قطری شہزادے کو 3 آپشن دیئے، ایسے آپشن وزیر اعظم کو بھی ملنے چاہئے تھے۔
وہ بولے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ محض تفتیشی نوعیت کی ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مقبولیت پر اثر نہیں ڈال سکتا۔ سماء