عالمی برادری بھارتی وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے، دفتر خارجہ

اسٹاف رپورٹ:

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودری کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کی کردار کشی قابل افسوس ہے۔ بھارت نے خود پاکستان کیخلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، عالمی برداری اس کا نوٹس لے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے تسلیم کیا کہ بنگلہ دیش بنانے میں بھارت پیش پیش رہا۔ یہ بیان پاکستان کیخلاف بھارت کے منفی کردار کی تصدیق ہے۔ اسی طرح بھارت نے پاکستان کیخلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے کیونکہ بھارتی سیاستدان پاکستان کے خلاف بیان بازی میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں کے بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دیرینہ تاریخی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ملکوں نے برطانوی راج کیخلاف آزادی کی جنگیں لڑیں۔ بھارت دونوں بردار ممالک کے درمیان نفرت کا بیج بونے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے پرامن بقائے باہمی کے اصول پرتعلقات چاہتا ہے اور اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ عالمی برداری بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان کا نوٹس لے۔ سماء

کا

vote

eid

CII

بیان

دفتر

خارجہ

atp

Tabool ads will show in this div