چیمپئنز ٹرافی: شاہینوں نے لنکا ڈھا کر سیمی فائنل کی رسائی حاصل کرلی

DCIz3LDXkAUPbo3

کارڈف: چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں شاہینوں نے سری لنکن ٹائیگرز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کرلی ہے۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 236 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 42 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 217 رنز بنالیے ہیں۔

DCIuWWCXsAA-qJy

قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے ٹیم کو 74 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جب کہ فخر زمان نے اپنے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی اور وہ 34 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

DCIJo0BXgAIEwL2

پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری وہ 10 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ بھی صرف ایک ہی رنز بناسکے۔ لکمل نے اظہر علی کو 34 رنز پر آؤٹ کرکے سری لنکا کو چوتھی کامیابی دلائی۔

SL vs Pak

  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے فاسٹ باولرز کی بدولت سری لنکا کو 236 رنز تک محدود کردیا ہے۔ جنید خان اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد عامر اور ڈبیو کرنے والے فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

4

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ سری لنکا کے 161 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان میتھیوز اور ڈیکویلا نے 78 رنز جوڑے۔ اسکے بعد آنے والے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے رہے۔


چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز نے 2۔49 اوورز میں  236 رنز بنائے۔ محمد عامر ن پہلے انجیلو میتھیوز کو39 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا اور اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ڈک ویلا کو بھی 73 رنز پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

4a

 حسن علی نے 82 کے مجموعے اسکور پر کشال مینڈس کو بولڈ کیا، انہوں نے 27 رنز اسکور کئے تھے جبکہ 83 رنز پر فہیم اشرف نے دنیش چندی مل کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔

1e

گرین شرٹس کو جنید خان نے پہلی کامیابی دلائی تھی جب گوناتھی لاکا 13 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، جنید خان اب تک 2 اوورز میڈن کراچکے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا آج کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔سیمی فائنل پاکستان کرکٹ ٹیم کھیلے گی یا سری لنکنز؟اس بات کا فیصلہ میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔

1

1aa

سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے موسم کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔ اگر بارش ہو گئی اور میچ نہ ہو سکا تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکا کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

1d

پاکستان فائنل الیون میں شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکن ٹیم کا حصہ کوشل پریرا کی جگہ دھنن جایا ڈی سلوا ہوں گے۔ سماء

junaid khan

pakistan vs sri lanka

Live Streaming

Ten sports

ICC Champions Trophy 2017 live streaming

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div