اشوبھا کراچی سے پانچ سو پچاس کلو میٹر کی دوری پر

ویب ایڈیٹر:

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان اشوبھا نے مزید تیزی پکڑ لی۔ اشوبھا کراچی کے جنوب میں550کلو میٹر کے فاصلے پرموجود ہے، محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی۔

سمندری طوفان اشوبھا شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور کراچی کے جنوب میں 550 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ کے ماہی گیروں کو آج سے جمعرات کے دوران جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو کل سے جمعہ کے دوران کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل پر 12 سے 15 فٹ تک اونچی لہریں ہو سکتی ہیں۔

آج اور کل، کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، بلوچستان کے ساحلی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سماء

burger

Tabool ads will show in this div