نہال ہاشمی کو ن لیگ سے نکال دیا گیا

Jun 12, 2017

NEHAL HASHMI ON SHARJEEL SOT KHI 30-03

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے عدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کے خلاف متنازع تقریر کرنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کی ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ نہال ہاشمی کی متنازع تقریر کے بعد ن لیگ کے سینیئر پارلیمانی لیڈر راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں تحقیقات کرنے والی  ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی نے سفارشات نوازشریف کو بجھوائی تھیں۔ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن، پالیسی اور پارٹی پوزیشن کی خلاف ورزی کی اس لیے انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے۔ وزیراعظم نے کمیٹی کی متفقہ سفارشات پر فوری عمل کرتے ہوئے نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ متنازعہ تقریر کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے نہال ہاشمی نے یو ٹرن لیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ سماء

Nehal Hashmi

pn nawaz sharif

Tabool ads will show in this div