گلگت اوربہاؤالدین میں عوام نےانتشارکی سیاست کومستردکیا،ثنااللہ

ویب ایڈیٹر:


لاہور   :   پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخاب اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں عوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں فوج اور عدلیہ کی نگرانی میں شفاف الیکشن ہوا، مخالفوں کو شکست نظر آئی تو انہوں نے شفاف الیکشن کو بھی دھاندلی زدہ قرار دینا شروع کردیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دس جون سے شروع ہورہا ہے اور بارہ جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا، پندرہ سے انیس جون تک بجٹ پر بحث ہوگی اور چوبیس جون کو ایوان سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ سماء

میں

ODIs

Red Zone

Tabool ads will show in this div