قطر میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت

pak army

اسلام آباد  : ترجمان دفتر خارجہ ںے قطرمیں پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے رپورٹس کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے قطر میں پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کردی، ترجمان کے مطابق قطر میں پاک فوج کی تعیناتی کی رپورٹس پاکستان اور خلیجی ممالک میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر سے تعلقات ختم کئے جانے کے بعد غیر ملکی میڈیا پر یہ رپورٹس سرگرم تھیں کہ پاکستان کی جانب سے فوج کو قطر میں تعینات کیا گیا ہے، جس سے خلیجی ممالک اور پاکستان میں مختلف غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں۔ سماء

FO

USA

MUSLIMS

ARAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div