پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ سے کویت کے ہم منصب کی ملاقات
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ سے کمانڈر کویت نیول فورس میجر جنرل خالد احمد نے اسلام آباد ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈر کویت نیول فورس میجر جنرل خالد احمد کو سلامی دی، چیف آف دی نیول اسٹاف اور میجر جنرل خالد احمد عبداللہ کے درمیان ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی اور پاک بحریہ کے کردار اور بحیرہ عرب میں آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، کمانڈر کویت نیول فورس کراچی میں پاکستان نیوی کی ایڈمن اتھارٹیز سے ملاقاتیں اور پی این یونٹس کا دورہ کریں گے، کویتی نیول چیف پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقدہ 103ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ سماء