حکمران جیل جانے کی تیاری کریں، سراج الحق کا انتباہ
لاہور : امير جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران جے آئی ٹی کیخلاف تحريک چلانے کی بجائے جيل جانے کی تياری کريں، ان کا مستقبل اڈيالہ جيل ہے۔
لاہور ميں افطار تقريب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم اب احتساب چاہتی ہے، حکمران ملک کو چلانے کے اہل نہيں ہيں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمرانوں نے آئين کو توڑنے کی کوشش کی تو قوم اور ہم عدالت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، احتساب کا مطالبہ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔
سراج الحق بولے کہ معافی مانگنے کی بجائے اداروں کو مسمار کرنے اور پريشرائز کرنے کی کوشش کا مطلب ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے چہرے داغدار ہيں، سياسی پنڈت خود کو قانون اور عدالتوں سے بالاتر رکھنا چاہتے ہيں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں ميں رشوت کا راج ہے جبکہ کچھ ادارے مہنگی بجلی بيچنا اور عوام کو لوٹ کر نچوڑنا چاہتے ہيں۔ سماء