کوئٹہ میں پولیس ناکے پرفائرنگ؛2 اہلکارجاں بحق

Jun 11, 2017

QTA FIRING 11-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/QTA-FIRING-11-06.mp4"][/video]

کوئٹہ:سریاب روڈ پرپولیس ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں ایک اہلکار اور راہگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے میں دو پولیس اہکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پرکوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ سماء

2 Dead