برسوں پرانی معمولی انگوٹھی نے کروڑپتی بنادیا
لندن: اگرکسی کی خریدی گئی عام سی انگوٹھی اچانک ہی کروڑوں روپے مالیت کی نکل تو مالک کی تو سمجھیں لاٹری لگ گئی۔ ایسا ہی کچھ ہوا لندن میں ایک خوش قسمت شخص کے ساتھ جس نے 35 سال قبل خریدی گئی انگوٹھی کو ایک روزیوں ہی کسی خیال کے زیر اثرآکر جیولر سے چیک کروایا اور بیٹھے بٹھائے کروڑپتی بن گیا۔
لندن میں ہونے والی نیلامی میں سوتھ بائی فائن جویلز نے 35 سال پہلے ٹھیلے سے صرف 13 ڈالرز میں خریدی گئی انگوٹھی کو تقریبا ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ( پاکستانی کرنسی میں 8 کروڑ 91 لاکھ روپے) میں فروخت کیا ہے کیونکہ اس انگوٹھی میں ایک انتہائی قیمتی اور نایاب ہیرا جڑاتھا۔
اس انگوٹھی کے مالک کو چند ماہ قبل خیال آیا کہ کیوں نہ انگوٹھی کسی جوہری کو دکھاؤٕں جہاں پہنچ کر علم ہوا کہ سالوں پرانی اس انگوٹھی میں 26 اعشاریہ 29 قیراط کا کا ہیرا جڑا ہے جو اپنے معیار اوررنگت کے لحاظ سے نایاب ہے۔ اس ہیرے کی شفافیت کی وجہ سے اس کی اتنی قیمت لگائی گئی۔ سوتھ بائی فائن جیولز کا کہنا ہے کہ انگوٹھی کی قیمت 5 سے 7 لاکھ ڈالرز لگنی چاہیے تھی لیکن نیلامی کے دوران قیمت بڑھتے بڑھتے ساڑھے 8 لاکھ ڈالرز تک جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق اس ہیرے کو 19 ویں صدی کی ابتدا میں نکالا گیا تھا اور اس وقت ہیرے کی کٹنگ اسی طرح کی جاتی تھی۔ اب نیا خریدار اس کی جدید تراش کراش کروائے گا۔