وزیراعظم کاروہنگیامسلمانوں کیلئے50لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے پچاس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

میانمار کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے پچاس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے معاملے پر بنائی گئی وزارتی کمیٹی کی تمام شفارشات کی منظوری دے د جن کے مطابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھیں گے جبکہ میانمار حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی سربراہی میں برما کے مسلمانوں کے معاملے پر بنائی گئی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق چند سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھیں گے جس میں برما میں ہونے والا انسانی المیے کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ برما پر سفارتی اور اخلاقی دباؤ بھی بڑھایا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کا کہا ہے جب کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی اور پاکستان انڈونیشیا ، ملائشیا اور تھائی لینڈ میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر دے گا۔ سماء

کا

eid

9/11

tragic

Tabool ads will show in this div