عمران خان کی دنیائے کرکٹ کی معروف شخصیات کے ساتھ افطاری
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سیاست کے ساتھ ساتھ کرکٹ بھی اتنی ہی عزیز ہے جتنا کہ اپنے عروج کے زمانے میں تھی۔ سابق کپتان نے گزشتہ روز دنیائے کرکٹ کی 2 نامور شخصیات کے ساتھ افطاری کی۔ گزشتہ روزدنیائے کرکٹ کی دو لیجنڈ شخصیات سر ویون رچرڈز اور ای این چیپل عمران خان سے ملنے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ پہنچے اور عمران خان کے ساتھ افطاری کی۔عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرساتھ کھینچی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں ذاکر خان بھی نمایاں ہیں۔
Had Iftari today with 2 cricketing greats: greatest batsman of my time Viv Richards & my inspiration as captain Ian Chappell pic.twitter.com/cH0nx80Km2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 10, 2017
عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کرکٹ کی 2 عظیم شخصیات کے ساتھ افطاری کی۔ میرے دور کے عظیم ترین بلے باز ویون رچرڈز تھے اور کپتان کے طور پر ای این چیپل سے میں سب سے زیادہ متاثر تھا۔ سماء