سقوط ڈھاکامیں بھارتی کردارسےمتعلق اعتراف کاسن کرمایوسی ہوئی،نوازشریف
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مداخلت کے بھارتی اعتراف سے مایوسی ہوئی، بھارت نے مذاکرات کا مثبت جواب نہیں دیا، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر جلد عملدر آمد کرائے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے مذاکرات کا مثبت جواب نہيں ديا، بھارتي قيادت کے حاليہ بيانات مايوس کن ہيں، انہوں نے دوشنبے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، ہمسایوں سے بہترین تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، وزيراعظم نے بان کي مون سے مطالبہ کیا کہ کشمير سے متعلق قرارداد پر جلد عملدرآمد کرایا جائے۔
انہوں نے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ خطے کے حالات معمول پر لانے کے ليے کردار ادا کريں، وزیراعظم نوازشریف نے تاجک صدر سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے تاجک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ سماء