جان بخشی سولاکھوں پائے،خواتین ہیلمٹ پہننے سے مشتثنیٰ قرار

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سندھ پولیس کے سربراہ غلام حیدر جمالی نے خواتین کو موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمنٹ پہننے سے مستثنٰی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا تھا، جب کہ یہ پابندی خواتین پر بھی عائد کی گئی تھی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظرکیاگیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے مہلت ختم ہوتے ہی ہیلمٹ کے بغیر موٹر چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت کئی افراد ٹریفک پولیس کے ہاتھوں چڑھ گئے، مختلف شاہراہوں پرٹریفک اہلکاروں کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے چالان کاٹے جارہے ہیں۔ سماء

سے

internet

Tabool ads will show in this div