ملتان میں مسافر بس کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں مسافر بس کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا، ڈرائیور کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بس پر ڈجکوٹ کے قریب پتھر مارے تو وہ گاڑی کو بھگا کر لے گیا۔

بس کےاغواء کی اطلاع ملنے پر خانیوال پولیس نے کچا کھوہ کے قریب بس کو روک لیا، بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بس پر پتھراؤ کیا گیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کا بیان مسترد کردیا جبکہ جھوٹی اطلاع دینے پر تنویر نامی مسافر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مسافروں نے بس کو چار گھنٹے تک روکے رکھنے پر شدید احتجاج بھی کیا۔ سماء

میں

کے

کا

CNIC

Karan Johar

Tabool ads will show in this div