فیشن کےجدیدانداز

لاہور: عید قریب آتے ہی ڈیزائنرز کی جانب سے خصوصی کلیکشنز متعارف کرانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
عيد ميں صرف دو ہفتے باقي ہیں۔خواتين ميں ڈيزائنرز وئير کي مانگ عروج پر پہنچ چکي ہے۔کوئي کپڑےخريد رہا ہےتوکسي کوجيولري ميں دلچسپي ہے۔
خواتين کا کہنا ہے کہ چھوٹي عيد پر ہلکے رنگوں کے ملبوسات کا ٹرينڈ زيادہ مقبول ہے۔ڈيزائنرز کاکہنا ہےکہ موسم کي مناسبت سےبيل باٹمز اور چھوٹي قيميضيں فيشن ميں اِن ہيں۔
ڈيزائنرزکےمطابق کپڑوں کے دام چھ ہزار سے شروع ہوکر بيس ہزار تک ہيں۔خواتين نےعيد کے ليے رنگ برنگے ملبوسات کي تياري ابھي سے شروع کر دي ہے تاکہ عيد کے روز وہ سب منفرد اور خوبصورت نظر آسکيں۔ سماء