طوفان آئے گا نہ بارش ہوگی، اشوبا کا رخ اومان کیطرف

ویب ایڈیٹر:

کراچی: سمندری طوفان اشوبا کی رفتار میں کمی آگئی، طوفان کراچی سے 800 کلو میٹر دوری پراومان کے قریب پہنچ گیا۔

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان اشوبا میں کمی آگئی، سمندری طوفان اب جمعرات تک اومان پہنچے گا۔ طوفان کراچی سے 800 کلومیٹر کی دوری پر جنوب مغرب میں پہنچ گیا، گزشتہ روز طوفان کراچی سے 500 کلو میٹر کی دوری پر تھا، طوفان مسقط سے 250 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں حرکت کررہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اشوبا کی رفتار میں واضح کمی آگئی ہے، اٹھارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھنے والےطوفان کی رفتار اب دس کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔

طوفان کراچی سے نہیں ٹکرائے گا اور بارشیں بھی نہیں لائے گا تاہم محکمہ موسمیات کی طرف سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جمعرات تک تیزہوائیں چلنے اور بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت ماہی گیروں کے گہرے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے اور ساحل سمندر پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے شہریوں کو سمندر میں نہانے سے روک دیا گیا ہے۔ سماء

کا

بارش

offers

increase

karsaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div