چیمپینز ٹرافی : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا
برمنگھم: چیمپینز ٹرافی میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چالیس رنزسے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس کے تحت ہوا، انگلینڈ کی فتح کا فائدہ بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی صورت میں مل گیا۔
برمنگھم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی بلے باز انگلینڈ کو بڑا ٹارگٹ دینےمیں ناکام رہے، ٹریوس ہیڈ اکہتر،ارون فنچ اڑسٹھ اور اسٹیون اسمتھ کے چھپن رنز نے اسکور دوسو ستتر رنز تک پہنچادیا۔
جواب میں انگلینڈ کی اننگزکا آغاز انتہائی مایوس کن ہوا، پینتس کے اسکور پر تین بلے باز پویلین پہنچ گئے، چوتھی وکٹ کی شراکت میں بننے والے ایک سو انسٹھ رنزنے انگلینڈکی جیت یقنی بنادی۔
انگلینڈ کے آئن مورگن ستاسی رنزبناکر آوٹ ہوئے، بین اسٹوکس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو دو رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔ انگلینڈ نے چار وکٹ ہر دوسو چالیس رنزبنائے تھے کہ بارش میدان میں آگئی، ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت انگلینڈ کو چالیس رنزسے فاتح قرار دیا گیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فائدہ بنگلہ دیش کو ہوگیا، انگلینڈ کی جیت سے بنگال ٹائیگرز سیمئی فائنل ميں پہنچ گئے۔ سماء