آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 278رنز کا ہدف دے دیا

England-vs-Australia برمنگھم: چیمپئنزٹرافی گروپ اے کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 278رنز کا ہدف دے دیا۔

چیمپئنزٹرافی میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کوبیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے، مہمان آسٹریلیاکو لازمی فتح کی ضرورت ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور پاکستانی نژاد لیگ اسپنرعادل رشید نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا اور4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جیک بال، جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، لائم پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن رائے، بین سٹوک اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اسٹیو سمتھ کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، پیٹ کومنز، ایرون فنچ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، موئسس ہینرکس، گلین میکسویل، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔ سماء

ENGLAND

Live Streaming

Ten sports

ICC Champions Trophy 2017 live streaming

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div