قومی اسمبلی میں میانمار کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قرار داد منظور
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں میانمار کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
ایوان زیریں کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے قرارداد پیش کی، متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان روہنگیا کے مسلمانوں کی جراٴت کو سلام پیش کرتا ہے، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور نسل کشی کو روکا جائے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان روہنگیا کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مداخلت کریں، ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ سماء
myanmar
colonel
تبولا
Tabool ads will show in this div