رمضان میں روغنی کھانوں سے پرہیز کریں

Ramadan-Iftar-Party-Food-Ideas

برلن : جرمن ماہر صحت کا کہنا ہے کہ چکنائیوں بھرے مرغن کھانے جگر میں چربی جمع کرکے مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں،یہ ہی وجہ ہے کہ روزوں کے دوران ایسے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق جرمن ماہر صحت کا کہنا ہے کہ چکنائی سے بھرپور کھانے جگر کو متاثر کرتے ہیں۔

150204162913-chinese-food-sichuan-bullfrog2-super-169 برلن یونیورسٹی کے غذائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر معمول کے کھانوں میں چکنائیوں بھرے مرغن کھانے زیادہ ہونے سے جگر میں چربی جمع ہوتی رہتی ہے جو جگر کے امراض سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے، روزوں میں معدے خالی تو ہوتا ہے، اسی وجہ سے روزوں کے دوران ایسے کھانوں کا اثر جلد ہوتا ہے، جو صحت کیلئے مضر ہے۔ deep-frying-without-deep-fryer-which-pan-is-best-for-job.w1456 جرمن ماہر صحت کے مطابق چکنائیوں سے بھرا صرف ایک کھانا بھی جگر پر اثرانداز ہوکر اس میں انسولین کی حساسیت اور میٹابولزم کو تبدیل کردیتا ہے۔ crystaljade_4 ماہرین نے اس حوالے سے سروے میں 14 افراد کو شامل کیا جن میں دبلے پتلے اور صحت مند افراد شامل تھے۔ ماہرین نے شرکا کو اتنا پام آئل دیا جو ایک چکنائی والے کھانے کے برابر تھا، ہر کھانے کے بعد ان کے جگر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ صرف ایک مرتبہ چکنائیوں سے بھرپور کھانا کھانے سے انسولین کی حساسیت، ٹرائی گلیسرائیڈز اور دیگر اجزا بڑھ جاتے ہیں اور ان میں سے بعض خون میں بھی نوٹ کیے گئے۔ اس تحقیق پر سائنسدان حیران ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ چکنائیوں کی ایک خوراک بھی جگر کو وقتی طور پر تبدیل کردیتی ہے۔ سماء

RAMZAN

HEALTH

HEART

BLOOD

fried and oil food

Tabool ads will show in this div