بدین میں متاثرین سیلاب میں سامان کی تقسیم کے دوران جھگڑا

Nov 30, -0001

رپورٹ سلیمان مندھرو
بدین: متاثرین سیلاب میں سامان کی تقسیم کے دوران محکمہ روینیو کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ روینیو ملازمین نے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ سیلاب متاثرین پینے کے صاف پانی اور کھانے تک کو ترس رہے ہیں۔ انتظامیہ نے امدادی سامان تقسیم کرنے کے بجائے گوداموں میں بند کر دیا ہے۔
بدین جم خانہ میں متاثرین سیلاب میں سامان کی تقسیم کے دوران محکمہ ریوینیو کے ملازمین اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا۔ جس پرملازمین نے ڈی سی او آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔
بدین سے سیلابی پانی کا رخ اب سمندر کی طرف ہے۔ لیکن اب بھی کئی دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں میں مقیم متاثرین پینے کے صاف پانی اور خوراک کی کمی کا شکوہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے جمع ہونے والا امدادی سامان گوداموں میں بند کر کے رکھا دیا ہے اور اس پر سیکورٹی گارڈ تعینات کر دیے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا۔ سماء

میں

کی

کے

tsunami

Corruption

crisis

Airport

Tabool ads will show in this div