قطر کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دیدیا گیا

_96362626_qataroffice2

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو دہشت گردوں کا پرانا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ایسوسیٹ پریس (اے پی) کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو دہشت گردوں کا پرانا سہولت کار قرار دے دیا، وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے قطر اور اس کے ہمسایہ ملک پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کو دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم کرنا ہوگی۔

national-02-thumb اس سے قبل ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ قطر کی ناکہ بندی میں نرمی کریں، کیونکہ اس کے نتیجے میں نہ صرف ملک میں خوراک کی کمی اور انسانی بحران پیدا ہورہا ہے، بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ traffic-control-president-washington-announces-initiative-white_b44d51e0-4abb-11e7-88f6-6a3facb665a5 دوسری جانب ترک صدر کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں نہیں کہ قطر نے کبھی دہشت گرد تنظیموں کی مدد کی ہو،نہ کبھی ایسے کوئی ثبوت سامنے آئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قطر کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ کا کہنا تھا کہ قطر کو دہشتگردوں کی معاونت اور اس حوالے سے پائی جانے والی تشویش کا اعتراف کرنا ہوگا اور متحدہ عرب امارات قطر کے معاملے پر امریکا کے ساتھ ہے۔

SAUDI ARABIA US GCC DIPLOMACY قطر کے خلاف مزید پابندیوں کو سخت کرتے ہوئے سعودی عرب نے تمام ہوٹلوں اور فرنیشڈ اپارٹمنٹ میں قطری نیوز چینل پر پابندی لگا دی ہے۔ سماء

Gulf States

US president

SAUDIA ARAB

Tabool ads will show in this div