اقتصادی راہداری کی حفاظت،چین 6 بحری جہاز فراہم کرے گا

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور چین کے درمیان بحری جہاز کی خریداری کا معاہد ہوگیا، معاہدے کے تحت چین پاکستان کو6 بحری جہاز فراہم کرے گا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور چین کے وفد کے درمیان اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، تقریب میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور چین کی چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی (ای ایس ٹی سی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ایجنسی کو 6 جہاز فراہم کیے جائیں گے، یہ جہاز سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

وزارت دفاعی پیداوار کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں وزارت دفاعی پیداوار میں معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے چین سے 6 پیٹرولنگ بحری جہاز حاصل کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ 4پیٹرولنگ بحری جہاز چین میں تیار کیے جائیں گے جبکہ دیگر 2 پیٹرولنگ بحری جہاز کراچی شپ یارڈ اینجینئرنگ ورکس میں تیار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیار کیے جانے والے 2 جہاز ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے تحت دیے جائیں گے،پیٹرولنگ بحری جہاز پاکستانی سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کیلئے 6 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے یہاں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے، اس سلسلہ میں منعقد ہونے والی سادہ مگر پروقار تقریب میں وزارت دفاعی پیداوار اور میسرز چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی آف چائنا کے حکام نے شرکت کی۔ معاہدہ کے تحت چار بحری جہازوں کی تعمیر چین میں ہو گی جبکہ دو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار ہوں گے۔ سماء

کی

increase

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div