ضرب عضب،خفیہ اطلاعات پرکارروائی،اہم دہشتگردحاجی گل ہلاک

ویب ایڈیٹر:


بنوں / دتہ خیل : سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے اسپن خاورہ میں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں اہم دہشت گرد حاجی گل بھی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے اسپن خاورہ میں کارروائی کرکے مطلوب دہشتگرد حاجی گل سمیت چار دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا دیا، مارے گئے مطلوب دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، حاجی گل دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں اور شمالی وزیرستان کے سرھدی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن آج صبح کیا گیا۔ سماء

dramatic

Tabool ads will show in this div