خیبرپختونخوا میں گولیاں چلیں، مگر کوئی تنقید نہیں ہوئی: الطاف

Nov 30, -0001

کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں گولیاں چلیں اور لوگ بھی مرے ۔ تاہم کہیں سے تنقید نہیں کی گئی ۔

 

اے پی ایم ایس او کے سینتیسویں یوم تاسیس پر کراچی میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا پاکستان میں بدقسمتی سے سچ بولنے والوں کا فقدان ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخبات میں سب نے دیکھا کہ گولیاں بھی چلتی رہیں اور لاشیں بھی گرتی رہیں ۔۔۔ تاہم کسی نے بھی تنقید نہیں کی ۔ جبکہ مہاجروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے ۔  سماء

galaxy

Tabool ads will show in this div