پشاور میں خود کش حملہ، 2اہلکار شہید، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر زخمی
ویب ایڈیٹر:
پشاور:ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئرریزرو طارق جاوید خود کش حملے میں زخمی ہو گئے، خود کش حملے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئرریزرو طارق جاوید ملک سرکاری گاڑی میں دفترجارہے تھے کہ حیات آباد کے علاقے میں گاڑی کے قریب پہنچتے ہی خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، حملے میں 2 گن مین شہید جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر طارق جاوید 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت شدید زخمی ہو گئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
پشاور: اے آئی جی بم ڈسپوذل یونٹ شفقت ملک کے مطابق خود کش حملہ آورموٹرسائیکل پرسوارتھا، حملے میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ شفقت ملک نے میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملہ آورکے پاؤں اوردیگراعضا مل گئے ہیں ۔
خود کش حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سماء