وزیراعظم کا زمبابوے کے صدر کو اظہار تشکر کا خط

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے زمبابوے کے صدرکے نام خط میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

زمبابوے کے صدر کے نام خط میں وزیراعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوین ٹیم کا دورہ پاکستان وہاں کی حکومت کی وجہ سے ہی ممکن ہوا، تمام ترمشکلات کے باوجودکرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے پرزمبابوے کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان بھیجنے کی وجہ سے ہی 6 سال بعد  پاکستان میں بین القوامی کرکٹ کے دروازے کھلے اور شائقین کو طویل عرصے بعد عالمی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ بھی زمبابوے کی حکومت کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے خط میں مزید کہا کہ زمبابوین ٹیم کی آمد کے باعث پاکستانی کرکٹرز کو بھی اپنے ملک میں جوہر دکھانے کا موقع ملا۔ سماء

کے

انڈیا

eid

birthday

mangla

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div