ٹورنامنٹ میں رہنےکی جنگ،کیویزاوربنگلادیش بڑامعرکہ آج

Jun 09, 2017

630632798

لندن : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش میں مقابلے کا میدان سجے گا، چیمپئنز ٹرافی میں دونوں میں سے کون سے ٹیم اگلے مرحلے تک رہے گی، یہ فیصلہ اس میچ کی فتح اور شکست پر منحصر ہوگا۔ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

گروپ اے کے میچ میں دونوں ٹیمیں اس سے قبل انگلینڈ سے شکست کھا چکی ہیں، برطانیہ میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے بڑے معرکے میں آج بنگلہ دیش نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔ گروپ اے کی دونوں ٹیموں کا حال بھی ایک ہی ہے، اس سے قبل دونوں ہی ٹیموں کے آسٹریلیا سے میچز بارش کی نذر ہوئے، جس کی بدولت ان کے پاس ایک ایک پوائنٹ ہے۔ Bangladesh-vs-New-Zealand-Live-Score-World-Cup-2015 کارڈف میں میچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ گروپ اے کی دونوں ٹیموں کا دو دو میچ کھیل کر ایک ایک پوائنٹ ہے۔ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو میزبان انگلش ٹیم کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ ان کا ایک ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ فتح کے باوجود سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی۔ اس کیلئے انہیں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کیلئے دعا کرنی ہوگی۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ انھیں اس بات کی بھی دعا کرنی ہے کہ موسم بھی ان کی راہ میں حائل نہ ہو۔ New-zealand-takes-on-bangladesh-in-the-first-ODI-Match-on-26th-january-2016 آج ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ کارڈف میں بارش برسنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ میچ بے نتیجہ رہنے پر نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش دونوں کا ہی چیمپئنز ٹرافی میں سفر تمام ہو جائے گا۔ سماء

BANGLADESH

newzealand