اشوبھا کراچی سے دور، ماہی گیر سرگرمیاں شروع کر دیں، محکمہ موسمیات

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:سمندری طوفان اشوبھا کراچی کے جنوب مغرب میں 700 کلو میٹر دوری پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ماہی گیر آج سے اور بلوچستان کے ماہی گیر ہفتہ سے معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری طوفان اشوبھا اومان کے مشرق شمال مشرق میں 290کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے اس لئے سندھ کے ماہی گیر آج سے جبکہ بلوچستان کے ماہی گیر ہفتہ سے معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ تاہم آج شام اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، ہزارہ، قلات اور مکران ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،بلتستان اور بالائی فاٹا میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ ملتان، ڈی جی خان،ڈی آئی خان، بہاولپور اور حیدرآباد ڈویژن میں بعد دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ سماء

burger

شروع

کر

vehicles

محکمہ موسمیات

Tabool ads will show in this div