تین سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر وہی پرانی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 سال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی حصے میں 18،18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،لوڈ شیڈنگ وہاں ہو رہی ہو گی جہاں بل ادا نہیں کیا جاتا۔تھرمیں کوئلےکےذخائرسےاستفادہ کرناچاہتےہیں،تھرمیں1300میگاواٹ کے2منصوبےلگائےجارہےہیں جس سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تھرکےکوئلےسےبجلی پیداکی جائےگی۔


قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نےخیبرپختونخوا سمیت بلوچستان اورسندھ میں بھی موٹر وے بنانے کا اعلان کردیا۔یہ بھی کہا کہ گوادر پاکستان کی بہترین بندرگاہ بنائیں گے،اسے ڈيوٹی فری پورٹ کا درجہ ملنا چاہیے۔ ڈیوٹی فری پورٹ کیلئے نئے قوانین بنائے جائیں ۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں موٹر وے کا جال بچھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرموقع ملتاتواپنی پہلی حکومت میں کراچی تک موٹروےبناتے اب آئندہ3سال میں کراچی لاہورموٹروےمکمل کریں گے۔

اورتو اوروزیراعظم نے گزشتہ حکومت کے اچھے منصوبوں کا بھی کھل کر اعتراف کیا۔ کہنے لگے ملتان ائرپورٹ کا منصوبہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نےشروع کیا،افتتاحی تقریب میں یوسف گیلانی کوبھی دشرکت کی عوت دی تھی۔

وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ اقتصادی راہداری کی مغربی روٹ کیلئے 30 ارب روپےمختص کیےہیں۔ سماء

Inqilab March

eid

کر

celebrities

Tabool ads will show in this div