برطانوی انتخابات، ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لندن : دنيا کي پراني اور مضبوط جمہوريت ميں آئندہ وزيراعظم کے انتخاب کيلئے پولنگ ہوئي، جہاں کنزويٹو اور ليبر پارٹي کے ساتھ ساتھ لبرل ڈيموکريٹس اور اسکاٹش نيشنل پارٹي میں بھی کانٹے کا مقابلہ ہے۔ برطانوی انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا کی سائٹس پر بھی لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی برطانیہ کے انتخابات میں اسی دلچسپی نے اسے ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔
ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی سب سے زیادہ 318 سیٹیں جیت سکتی ہے لیکن شاید حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل نہ کر سکے۔ ایگزٹ پول کے مطابق لیبر پارٹی 262 سیٹیں جیت سکتی ہے، اکثریت حاصل کرنے کے لیے دارالعوام کی کم از کم 326 سیٹیں جیتنا ضروری ہیں، انتخابات میں دارالعوام کے 650 ارکان منتخب کیے جائیں گے، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً چار کروڑ 69 لاکھ ہے۔
تاہم ایگزٹ پول کے سامنے آنے کے بعد نا صرف تجزیہ کاروں اور ماہرین میں بحث کی جنگ چھڑ گئی، بلکہ سوشل میڈیا بھی اس بحث کا میدان بن گیا۔ ایگزٹ پول کی اس پیشن گوئی کے بعد کہ کنزویٹو پارٹی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی، ہیش ٹیگ ’ہنگ پارلیمنٹ‘ یعنی معلق پارلیمان سب سے زیادہ ٹرینڈ ہونے والا ہیش ٹیگ بن گیا ہے۔
پاکستانی صحافی اویس توحید نے برطانوی انتخابات سے متعلق کچھ ایسے لکھا
BBC forecasts hung parliament. Brexit& security major issues #UKGeneralElection#Election2017
— Owais Tohid (@OwaisTohid) June 9, 2017
ایک پاکستانی صحافی نسیم زہرا نے پولنگ میں ٹرن آؤٹ پر تبصرہ کیا، اور بڑی تعداد میں نوجوانوں، ورکنگ کلاس کی ووٹنگ میں شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا۔
#UKelections2017 High voter turnout, workingclass & youth,works in Labour's favour.Theresa May's gamble works agst Tories.Brexit qn reopens
— Nasim Zehra (@NasimZehra) June 9, 2017
ایک لیبر امیدوار نے اس صورت حال کا خلاصہ ایک تصویر میں کچھ جذبات کو پیش کرکے کچھ یوں کیا۔
Exit poll got me like #Election2017pic.twitter.com/kAk06kXbT9
— David Lammy (@DavidLammy) 8 June 2017
پولیٹیکل ایڈیٹر لارا کونزبرگ کے مطابق حکمران جماعت کے وزرا کا کہنا ہے کہ انہیں اب یہ امید نہیں ہے کہ نتائج ایگزٹ پول میں کی گئی پیشن گوئی سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
At this rate the only national leader who won't face questions in the morning is Corbyn — Laura Kuenssberg (@bbclaurak) 9 June 2017
May's count now, will she address the national picture in her acceptance speech? — Laura Kuenssberg (@bbclaurak) 9 June 2017
Ministers now saying not expecting to outperform exit poll — Laura Kuenssberg (@bbclaurak) 9 June 2017ایک منچلے نے تو کنزرویٹو سے نفرت میں اس کی وجوہات تک بتا ڈالیں۔ Top reasons to vote Conservative in #UKElection2017 #GE2017 pic.twitter.com/0C50QZUlkR
— Mockeree (@mockeree) 8 June 2017
اپنی ٹوئٹ میں کچھ لوگوں نے ونسٹن چرچل کو یاد کرکے مسلمانوں کو انتہا پسند بھی کہا
U.K. needs to elect leaders like Winston Churchill. It's become a safe haven for radical Islam. #UKElection2017 pic.twitter.com/szVOgD68uZ— Feisty☀️Floridian (@peddoc63) 8 June 2017
ایگزیٹ پول پر ایک مبصر نے کچھ ایسے پوسٹ کیا۔
When Theresa May says strong and stable she means ... #ExitPoll #UKElection2017 pic.twitter.com/blHzaoJ10u — John McCarthy (@JohnDMC17) 8 June 2017
ہنگ پارلیمنٹ کی بازگشت بھی ٹوئٹس میں سنائی دی گئی
What a complete reversal from just three weeks ago! Hung parliament around the corner #UKElection2017 pic.twitter.com/Ry66f4n2Lu — Tom Biel (@FirstWorldTom) 8 June 2017
BBC calls it. Hung Parliament! WOOOOOOOOOOOOOOOOOOOOOOOOOO #ge2017 #UKElection2017 — The Man (@TheGr8stManEvr) 9 June 2017
Whatever the outcome of #UKElection2017, the way the messianic Corbyn has mobilised & inspired Britain's youth to vote has been breathtaking — Niall McGarry (@MrNiallMcGarry) 8 June 2017