بھارتی جارحانہ عزائم کیخلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مذمتی قراردادیں منظور

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات اور دھمکیوں کیخلاف مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں، پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متفقہ مذمتی قراردادیں منظور کرلی گئیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارتی قیادت کے بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کی، قرار داد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نے بنگلا دیش میں پاکستان توڑنے کا کھلے عام اعتراف کیا، مودی کا بیان پاکستان سے نفرت کا اظہار ہے، ثابت ہو گیا بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے مگر بھارت ایسے ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا، عالمی برادری بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔ ایوان نے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سینیٹ میں بھی بھارتی رہنماؤں کے بیانات کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قرارداد راجہ ظفر الحق نے پیش کی، ایوان بالا نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو ملک کی سلامتی پر حملہ قرار دیا، قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ سماء

vote

bail

myanmar

کیخلاف

crocodile

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div