پراپیگنڈے کے باوجود برطانوی مسلمانوں کی بھرپور شرکت
لندن : برطانیہ کے عام انتخابات میں پراپيگنڈے کے باوجود برطانوي مسلمانوں نے بھرپور شرکت کي، مسلم رہنماؤں نے بھي مسائل کے حل کو سياسي نظام ميں شرکت سے مشروط کيا۔ برطانيہ کي تعمير و ترقي کيلئے مسلمان کتنے پرعزم ہيں، اس کا اندازہ برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ان کی شرکت سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے۔
مسلم ووٹرز اور اميدواروں کے جوش و خروش سے اندازہ ہوتا ہے کہ برطانوی مسلمان بھی برطانیہ کی ترقی اور امن کیلئے فکر مند ہیں، عام انتخابات 2017 میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتين نے بھی ووٹنگ ميں بھرپور حصہ ليا۔
دو ہزار سترہ کے انتخابات ميں تقريب ہر سياسي جماعت نے مسلمان اميدواروں کو شامل کيا، سعيدہ وارثي کے مطابق سياسي نظام ميں سموں کر ہی مسلمان برطانيہ ميں اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہيں۔ سماء