وزیراعظم تھریسامے نے اپنا مینڈیٹ کھودیا

20150914-105122_U1253_M86998_eb8f

لندن : اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا ہے کہ ٹریزا میں کو اب چلے جانا چاہیے، ٹریزا میں اب اپنا مینڈینٹ کھو چکی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مختصر میڈیا سے گفت گو اور پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ ان عام انتخابات کا پیغام یہ ہے کہ ٹریزا میں اب چلی جائیں اور لیبر کے لیے راستہ ہموار کریں۔

جیریمی کوربن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ان انتخابات کا اعلان اس لیے کیا تھا تاکہ وہ زیادہ اکثریت حاصل کر سکیں، تاہم ایسا ہوتا نظر نہیں آتا ہے۔

google کوربن کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ مینڈیٹ چاہتی تھیں لیکن اس کی بجائے وہ کنزویٹو پارٹی کی سیٹیں ہاری ہیں اور اس کے ساتھ ووٹ اور اعتماد بھی نہیں ہے، میرے خیال میں یہ جانے کیلئے کافی ہے، کوربن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں چاہیے کہ وہ ایک ایسی حکومت کے لیے راہ ہموار کریں جو کہ اس ملک کے عوام کی نمائندہ ہو۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے نارتھ ازلنگٹن سے اپنی سیٹ سے دوبارہ کامیابی حاصل کی ہے۔ سماء

Conservative party

Theresa May

Jeremy Corbyn

UK elections

Muslims in UK

labour democrate

Tabool ads will show in this div