وزیراعظم نواز شریف نے مودی سے ہاتھ ملا لیا، بھارتی میڈیا

modi-nawaz آستانہ : بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے مصحافہ کیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے آستانہ میں مصافحہ کیا اور ان سے ان کی والدہ اور خاندان کا حال پوچھا۔

اس سے قبل کنسرٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوروزیراعظم نواز شریف ایک صف میں بیٹھے مگر فاصلہ بہت تھاجس سے وجہ سے مصافحہ نہ ہوسکا۔

آستانہ کے جس ہوٹل میں وزیراعظم نواز شریف ٹھہرے ہیں، اسی میں افغان صدر اشرف غنی بھی موجود ہیں، جن کا فاصلہ چند کمروں کاہے تاہم دونوں سربراہان میں ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں آستانہ میں موجود ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے آستانہ میں نواز مودی ملاقات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ قازقستان میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ سماء

Astana

Shanghai Cooperation Organisation

sco summit

HAND SHAKE

indian counterpart

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div