شریف خاندان جے آئی ٹی پر بڑی واردات کرنے والا ہے

IK NML PKG 08-06

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ قطری نہیں آ رہا، شریف خاندان کے پاس بیگناہی کا کوئی ثبوت نہیں، اسی لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کوئی بڑی واردات ہونے والی ہے ایسا ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں عمران خان نے خبردار کر دیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جے آئی ٹی پر بڑی واردات کرنے والا ہے، شریف خاندان کے پاس بیگناہی کا کوئی ثبوت نہیں، جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کھلاڑی تیار ہیں، کچھ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ غنڈے ہیں،مافیا ہے ،کرپٹ آدمی کو بچانے کیلئے ملک تباہ کرنے کو تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب کوئی ثبوت نہیں،قطری آ نہیں رہا، یہ پینک پھیلا کر جے آئی ٹی پر حملے کر رہے ہیں، قوم تماشا دیکھ رہی ہے، کارکنوں کوتیار کرلیا، کچھ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ جوحالات نظر آ رہے ہیں الیکشن اسی سال ہوں گے، ہماری پہلی دفعہ بھرپور تیاری ہے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو چاہیے، تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم کو عہدے سے الگ کرے، اپنی منی ٹریل پر آڈٹ رپورٹ 2011 میں جمع کرائی تھی، اس وقت اعتراض نہیں ہوا تو اب کیوں جا رہا ہے؟۔

IMRAN KHAN

NML

Tehreek insaaf

shariff family

Tabool ads will show in this div