بھارتی قیادت کے بیانات غیر ذمہ قرار، وزیراعظم کا مفادات کے تحفظ کا عزم

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی قیادت کے بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا، پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ ملک اور خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی منفرد جغرافیائی حیثیت ہے، دنیا کا یہ خطہ وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے، تمام ہمسایہ ممالک سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، امن کی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی، افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کو ٹھکانے نہیں بنانے دیں گے، آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے، پاکستان اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ ملک اور خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس سے صرف پاکستان کا ہی نہیں پورے خطے کا فائدہ ہوگا، خطے اور عالمی اقتصادی روابط کیلئے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔

میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ بھارتی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں،  سلامتی کونسل کشمیر سے متعلق قرار دادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، غیرملکی مداخلت کے ذریعے دہشتگردی کا بڑا خطرہ ہے۔ سماء

 

vote

eid

detained

questions

Tabool ads will show in this div