زمینوں پر قبضے سمیت دیگر جرائم میں سیاسی لیڈرز ،بااثر افراد ملوث ہیں، ڈی جی رینجرز

ویب ایڈیٹر

کراچی : ڈی جی رینجرز نے ایپکس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ زمینوں پر قبضے کی سرپرستی سیاسی لیڈرز کرتے ہیں، ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں سندھ کے با اثر افراد ملوث ہیں، زکوٰة اور فطرہ کے نام پر جبری رقوم وصول کی جاتی ہیں، گینگ وار دھڑوں میں کروڑوں روپے ماہانہ تقسیم ہوتے ہیں، مختلف حکومتوں نے گھوسٹ ملازمین کی بھرتی کا نظام متعارف کرایا۔

ایپکس کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز بلال اکبر کی بریفنگ کی تفصیلات سماء نے حاصل کرلیں، شرکاء کو بتایا گیا ہے کہ کس طرح غیر قانونی طریقوں سے رقوم حاصل اور جرائم میں استعمال کی جاتی ہیں۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ زکوٰة اور فطرہ کے نام پر جبری رقم وصول کی جاتی ہے،  قربانی کی کھالوں سے حاصل رقم بھی دہشتگرد سرگرمیوں کا اہم ذریعہ ہے، زمینوں پر قبضے میں کراچی کی بڑی سیاسی جماعت ملوث ہے، زمینوں پر قبضے کی سرپرستی سیاسی لیڈرز کرتے ہیں، ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں سندھ کے بااثر افراد ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پانی کی غیرقانونی ترسیل سے کروڑوں روپے حاصل کئے جاتے ہیں، غیرقانونی طریقوں سے حاصل رقم سندھ کی اعلیٰ شخصیات میں بانٹی جاتی ہے، گینگ وار دھڑوں میں کروڑوں روپے ماہانہ تقسیم کئے جاتے ہیں، رقم اسلحے کی خریداری اور مسلح جتھوں کو پالنے میں استعمال ہوتی ہے۔

سندھ رینجرز کے سربراہ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ مختلف حکومتوں نے گھوسٹ ملازمین کی بھرتی کا نظام متعارف کرایا، ملازمین بھرتی کرکے کروڑوں روپے مستقل بنیادوں پر حاصل کئے جاتے ہیں۔ سماء

رینجرز

جی

ڈی

policy

Tabool ads will show in this div