چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارت کا سری لنکا کو 322 رنز کا بڑا ہدف
لندن: چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں ون ڈے میں بھارت نے شیکر دھون کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو جیتنے کےلئے 322 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
اوپنرز شیکر دھون اور روہیت شرما کی جانب سے اچھا آغاز فراہم کیا گیا۔ شیکر دھون 125 اور روہیت شرما 78 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ اسکے بعد کپتان ویرات کوہلی صفر اور یوراج سنگھ 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جب کہ مہیندرا سنگھ دھونی 63 اور پانڈے 9 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے فاسٹ باولر لیستھ ملینگا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ سرنگا لکمل،پرادیپ، پریرا اور گنارتنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سماء
MS Dhoni
تبولا
Tabool ads will show in this div