پاکستان نے سیو دی چلڈرن پر پابندی لگادی، عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پاکستان نے غیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن پر پابندی لگادی، دفتر بند کردیا گیا جبکہ عملے کو 15 دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی، مقامی عملہ بھی فارغ سمجھا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق غیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کو پاکستان میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے، اسلام آباد میں تنظیم کے دفتر پر تالے لگادیئے گئے جبکہ تمام غیرملکی عملے کو 15 دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق سیو دی چلڈرن این جی او کو ناپسندیدہ سرگرمیوں پر روکا گیا، ملک بھر میں تنظیم کے تمام دفاتر بند کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد سیو دی چلڈرن کا مقامی عملہ بھی فارغ تصور اور کام نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی اس تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی ویکسینیشن مہم کے ذریعے اسامہ بن لادن کو پکڑنے کیلئے ہونے والے آپریشن میں امریکا کی مدد کی تھی۔ سماء

ملک

rizvi

دی

Tabool ads will show in this div