شیخ رشید سے مشتبہ شخص کا جھگڑا، ویڈیو دیکھیں

Sheikh Rasheed Phadda Isb 08-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Sheikh-Rasheed-Phadda-Isb-08-06.mp4"][/video]

اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شیخ رشید احمد سے نامعلوم شخص الجھ پڑا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ معاملہ ایوان میں لے آئے، اسپیکر سے شکایت کی، بولے کہ پہلے ہی کہہ رہا تھا پارلیمنٹ غیر محفوظ ہے، جھگڑا کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے نامعلوم مشتبہ شخص لڑ پڑا، شیخ صاحب نے معاملہ ایوان میں اٹھادیا، جس کے بعد اسپیکر کی ہدایت کی روشنی میں جھگڑا کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

شیخ رشید احمد بولے کہ پہلے ہی کہہ رہا تھا پارلیمنٹ غیر محفوظ ہے، مجھے کچھ ہوا تو نواز شریف اور شہباز شریف ذمہ دار ہوں گے، حکمران میرے عمران خان کے ساتھ اتحاد سے خوفزدہ ہیں، جھگڑا کرنے والے شخص کو نہیں جانتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایت کی روشنی میں شیخ رشید احمد سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ جھگڑا کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سماء

CLASH

SHAIKH RASHEED

Chohadry Nisar Ali Khan

Speaker NA

Shaikh Rashid

Tabool ads will show in this div