شرجیل میمن نے غیر قانونی دھندوں کا ملبہ پرویز مشرف حکومت پر ڈال دیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : اپیکس کمیٹی کو رینجرز کی بریفنگ پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں جرائم آج سے نہیں 15 سالوں سے پنپ رہے ہیں، صوبائی حکومت جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ نے ایپکس کمیٹی میں رینجرز حکام کی رپورٹ میں ذکر کئے گئے جرائم کا ملبہ پرویز مشرف حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سب جرائم 15 سے 20 سال پرانے ہیں، چائنہ کٹنگ، بھتہ خوری کی وارداتیں پرویز مشرف دور میں شروع ہوئیں، کھالیں چھیننے، جبری فطرہ کے واقعات بھی انہی کے دور کی پیداوار ہیں۔

انہوں نے غیرقانونی ہائیڈرینٹس اور شادی ہالز کی تعمیر کا الزام بھی پرویز مشرف حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے حکومت تمام اختیارات استعمال کررہی ہے، ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ تیل لانے والے ٹینکرز اور خریداروں کیخلاف مقدمے کا اندراج کرایا جائیگا، جرائم پیشہ عناصر کو کسی بھی طرح سپورٹ نہیں کیا جائیگا۔ سماء

Video

father

Tabool ads will show in this div