برطانیہ کی حکمرانی کسے ملے گی؟ پولنگ جاری

2a

لندن : برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، کنزرویٹو، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس کے امیدوار آمنے سامنے ہیں، برطانوی پارلیمان میں کسی بھی جماعت کو اکثریت کیلئے 326 چھبیس نشستوں کی ضرورت ہوگی۔

گزشتہ سال 23 جون کو برطانوی عوام نے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کا گرین سگنل دیا، بریگزٹ کن شرائط پر ہونا چاہئے، تھریسا مے نے کنزرویٹو پارٹی کا مدعا مضبوط کرنے کیلئے 19 اپریل 2017ء کو اسنیپ الیکشن کا اعلان کیا اور 50 دن کی الیکشن مہم کے بعد آج برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

2

ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی، 4 کروڑ 69 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، دارالعوام کی 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 304 امیدوار میدان میں ہیں۔

کنزرویٹو پارٹی کی تھریسامے اور لیبر پارٹی کے جیریمی کوربن کے درمیان ٹکر کا مقابلہ متوقع ہے، لبرل ڈیموکریٹس کے ٹم فیرون ہوں، اسکاٹش نیشنل پارٹی کی نکولا اسٹرجن ہوں یا پھر یوکیپ کے پال نیوٹل، تمام جماعتیں  دارالعوام میں اپنی نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں

گزشتہ 3 ماہ میں برطانیہ میں دہشتگردی کے 3 بڑے واقعات نے حکمران جماعت کی مقبولیت کو ٹھیس پہنچائی ہے، عوام کا اعتماد کس پارٹی کو ملتا ہے یہ تو ووٹوں کی گنتی شروع ہونے پر ہی واضح ہوپائے گا۔ سماء

ELECTION

Conservative party

Theresa May

British Labour Party leader Jeremy Corbyn refused to resign

Democratics

Tabool ads will show in this div